ہمیں مزدور کوریلیف فراہم کرنا ہوگا، مرکزی مسلم لیگ

June 10, 2023

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے جب تک بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا جائے گا تب تک ملک میں معاشی عدم استحکام ختم نہیں ہوسکتا ہے، اگر ملک میں جاری معاشی عدم استحکام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے مزدور کو وہ معاشی ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔