الیانا ڈی کروز نے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

June 10, 2023

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

اداکارہ الیانا ڈی کروز جَلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں، گزشتہ دنوں وہ اپنے ’بے بی مون‘ کے سلسلے میں چھٹیوں پر تھیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور منگیتر، مسٹری مین کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں اپنے حمل سے حاصل ہونے والے تجربے پر جذباتی اور محبت بھرا نوٹ لکھا ہے۔

یہ الیانا کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پہلی تصویر ہے۔


الیانا کی جانب سے شیئر کی گئی بوائے فرینڈ کی اس تصویر میں بھی مسٹری مین کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

اس دھندلی تصویر میں صرف اتنا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیانا کے مسٹری مین کے چہرے پر داڑھی اور مونچھیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ الیانا نے معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل سے منگنی کر لی ہے جبکہ الیانا نے اس سے متعلق تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ادکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھی اپنے پارٹنر سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔