مقبوضہ کشمیر، اربوں کا دفاعی بجٹ اور ایٹمی طاقت بھارت پاکستانی غباروں سے خوفزدہ

June 11, 2023

سری نگر(پی پی آ ئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں پی آئی اے کے غبارے نے قابض بھارت سیکیورٹی فورسز کی دوڑ لگوا دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اربوں کا دفاعی بجٹ اور ایٹمی طاقت رکھنے والا بھارت بچوں کے رنگ برنگے غباروں سے خوفزدہ ہو گیا۔اس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑا سرچ آپریشن کیا گیا، فروری 2016، مارچ 2021، نومبر 2022، جنوری اور مئی 2023 میں بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کے جوان غبارے پکڑ چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی افواج ماضی میں پاکستان سے آنے والے کبوتر کو بھی گرفتار کر کے قید میں تفتیش کر چکی ہیں۔