لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ پر 4ججوں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا

June 11, 2023

لاہور(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پانے پر ماتحت عدلیہ کے چار ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمتوں سے برطرف کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مس کنڈیکٹ پر ایڈیشنل سیشن جج خالد نعیم، سول جج مس منزہ چوہدری اور سول جج عمرجاوید ورک کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ فارغ ہونیوالے ججز کو شو کازنوٹس دیکر شنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔ قصوروار جوڈیشل افسر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے تھے۔انکوائری آفیسرز نے ان جوڈیشل افسران کو بڑی محکمانہ سزا دینے کی سفارش کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی ان ججز کی برطرفی کی توثیق کی چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جوڈیشل آفیسرز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی نقول رجسڑار سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبہ بھر کے سیشن ججز و دیگرکو ارسال کر دی گئی ہیں۔