ناصر شاہ کا بیٹا بلا مقابلہ ضلع کونسل سکھر کا چیئرمین منتخب

June 11, 2023

سکھر(بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے سید کمیل حیدر شاہ بلا مقابلہ ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار سید کمیل حیدر شاہ کے مقابلے میں کسی بھی جماعت کی جانب سے ضلع چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان ایک روز بعد کیا جائیگا، سید کمیل حیدر شاہ ضلع چیئرمین کا حلف 19 جون کو اٹھائیں گے، شہریوں کی بڑی تعداد روہڑی میں ان کی رہائش گاہ قصر ناصر پہنچ گئی، سید کمیل حیدر شاہ کو مبارک باد دی ،پھولوں کے ہار پہنائے، بلا مقابلہ نومنتخب چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ پارٹی اور شہریوں کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کرونگا۔