ہمارے علاوہ کراچی کو کوئی اور ٹھیک نہیں کرسکتا، مصطفیٰ کمال

June 11, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹاؤن کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاوہ کراچی کو کوئی اور ٹھیک نہیں کرسکتا گزشتہ 15سال میں پیپلز پارٹی کو ہزاروں ارب ملے لیکن اس شہر کے مسائل جوں کے توں رہے پینے کا پانی گھروں پر آتا نہیں سیورج کا پانی و کچرا گھروں سے جاتا نہیں ان کی نا اہلیوں سے یہ شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے، ظالم حکمران اس شہر کا پانی چوری کرکے یہیں کے عوام کو بیچ کر اربوں روپے کما رہے ہیں پورا پاکستان اس شہر کو دیکھ کر عش عش کرتا تھا آج یہ شہر مسائل سے گزر رہا ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے بلکہ ہم اور آپ نے مل جل کر ان کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی شہری سندھ میں جو کام بہتر حالت میں موجود ہے وہ ایم کیو ایم کے دور نظامت میں ہوا تھا جن حالات سے ایم کیو ایم گزررہی ہے۔