اسلام کوٹ، لڑکا لڑکی کی درخت سے پھندا لگی لاشیں برآمد

June 11, 2023

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)اسلام کوٹ کے قریب لڑکا لڑکی کی درخت سے پھندا لگی لاشیں برآمد،سماجی رسم و رواج کے باعث پسند کی شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے تھر میں اجتماعی خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ، رواں سال دوران تین واقعات پیش آئے ۔پولیس کی جانب سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے باعث تفتیش کی فائل بند ہو جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گائوں گومندو ڈھانی میں گزشتہ روز لڑکا اور لڑکی کی درخت سے پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت لجپت بھیل اور پشپا بھیل کے نام سے کی گئی۔معلومات کے مطابق دونوں آپس میں قریب رشتے دار تھے اور شادی کے خواہشمند تھے مگر سماجی رسم و رواج کے باعث شادی ممکن نہ تھی ۔