بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کئے جانے کا امکان

June 11, 2023

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال2023 24- کے بجٹ کاحجم700ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32کروڑ روپے ہے جبکہ بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونیکا امکان ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے، بجٹ میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافےکی تجویز کی گئی ہے۔