سعودی عرب سویلین جوہری پروگرام تیارکررہا ہے، شہزادہ فیصل

June 11, 2023

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے اور وہ اس پروگرام کے لیے امریکا کو بولی لگانے والوں میں شامل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کچھ اور ممالک بولی لگا رہے ہیں، اور ظاہر ہے، ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ایک خاص معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں۔اس لیے ہم ایک ایسا طریق کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہم سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔