بھٹو کے عدالتی قتل میں ملوث کرداروں کوسزا دی جائے،پیپلز لائرز فورم

September 20, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر غیاث الحق شیخ، رانا جاوید اختر فیاض بھٹی، فیروزہ فیض ، با بر حفیظ، فردوس جمال ، نگینہ مظفر ہراج، عائشہ علی ،فیض رسول لابر، خواجہ نور مصطفی سیدعارف حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس عدالتی قتل میں ملوث تمام عدالتی اور غیر عدالتی کرداروں کو قرار واقعی سزا کا اعلان کیا جائے۔