ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان عبدالحفیظ بھٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور خراب /جلنے والے 1385میٹرز ایم اینڈ ٹی لیبارٹری نہ بھجوانے پر مختلف سب ڈویژنوں کے 4اہلکاروں کو معطل کردیاہے ،مذکورہ اہلکاروں فوری طورپر میپکو رحیم یار خان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد ندیم جمال کو 105، گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ احمد علی خان کو 652، میاں والی قریشیاں سب ڈویژن خانپور کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ زاہد شکور اورخانبیلہ سب ڈویژن لیاقت پور کے قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ /لائن مین فرسٹ عبدالحلیم کو 515اُتارے گئے میٹرزایم اینڈ ٹی لیبارٹریز نہ بھجوانے پر معطل کیاگیاہے۔