• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن کی منتخب قیادت ہم ہیں‘ چاند گروپ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن( چاند گروپ) ضلع ملتان کے نو منتخب صدر نادر عباس کھوکھر،چیئرمین فیاض احمد ،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ سندھو نے دیگر کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی طریقہ کار اور دستور کے مطابق منتخب ہوئے ہیں ، ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور جو بھی چندہ ہوگا وہ ان پر خرچ کریں گے 30 دسمبر کو الیکشن میں کامیابی حاصل کی ورکرز نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ، اسی لیے نام نہاد گروپاپنے اپ کو آل ملتان مزدا منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن کا نمائندہ کہلانے کا استحقاق نہیں رکھتا اور اس سلسلے میں لیبر کورٹ کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
ملتان سے مزید