ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون شگفتہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔و گس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خا رج کرنے کا حکم دیا ہے،شہری کو اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم،شہری کو فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم،شہری کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم،خاتون کو دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کی عفت بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا،شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کرنے کا حکم،خاتون کو ر زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری خارج کرنے کا حکم،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،تیز رفتاری سے مو ٹر سا ئیکل ڈرائیونگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم،مین لا ئن سے ڈائر یکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور،غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث2 ملزمان کو50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 6 دکاندار ملزموں کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔