• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی ہارٹیکلچر کا نرسری اور گرین بیلٹس کا دورہ ،پھولوں اور پودوں کی تیاری کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش کا نرسری اور گرین بیلٹس کا دورہ پھولوں اور پودوں کی تیاری کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیئے۔اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ موسمی پھولوں کی تیاری جاری ہے موسم سرما میں شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں جاری ہے۔موسم سرما میں شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں کی خوبصورت شجرکاری کی گئی آنیوالے موسم بہار میں ادارہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے بھرپور اقدامات کرے گا۔سی ایم پنجاب کا شہر کوگرین اورخوبصورت بنانے کا مشن آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔کمشنر ملتان عامر کریم پارکوں،گرین بیلٹس اور شہر کی خوبصورتی کے لیے پُر عز م ہیں۔
ملتان سے مزید