• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میں کئی برسوں سے بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے، غلام رسول گجر

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اےکے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانیاور مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت پر ریجنل چیئرمین میپکو ملتان چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، عہدے داران اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے کہا کہ میپکو میں گزشتہ کئی برسوںسے بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے، ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا کہ میپکو کمپنی کی کارکردگی بڑھانے اور ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے حادثات کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد اور آلات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کے بوجھ کم کریں جب کہ ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے کہا کہ دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین اور شہداکے بچوں اور بیوگان کو مختص کوٹہ کے تحت ملازمتیں دی جائیں‘ ریجنل وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہا کہ میپکو میں کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز و دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،اس عمل سے ملازمین میں کام کرنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگا،احتجاج میں راؤ عامر جمیل، رانا اسلم، الطاف مہار، ندیم رؤف، عمران بشیر، ارشاد سنگھیڑا، شہزاد علی، سرمد جمیل، رانا طیب، راشد یامین، مسعود علوی، چوہدری اظہر اور شباب خان سمیت دیگر عہدے داران اورملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ملتان سے مزید