• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات میں سربراہان کی تعیناتی کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات میں سربراہان کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر اور تاحکم ثانی متعدد اساتذہ کو ڈائریکٹر اور چیئرمین کے اضافی فرائض سونپ دیے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرمنزہ حیات کو انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر ، ڈاکٹر محمد زبیر، ٹینیورڈ پروفیسر کو شعبہ فاریسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ کا چیئرمین جبکہ ڈاکٹر شعیب فرید، ٹینیورڈ پروفیسر کو شعبہ اینٹومولوجی کی چیئرمین شپ سونپی گئی ہے، اسی طرح ڈاکٹر محمد کامران قریشی، ٹینیورڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر کو شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکسکا چیئرمین، پروفیسرڈاکٹر عذرا یاسمین کوڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی اور پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین کو چیئرپرسن شعبہ عربی تعینات کردیاگیا،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
ملتان سے مزید