• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم گیلانی کی نئی کتاب ’’مولانا ظفر علی خان کا عہد صحافت‘‘ شائع ہو گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کالم نگار ،شاعر، صحافی اور ادیب ڈاکٹر سید ندیم الحسن گیلانی کی نئی کتاب ’’مولانا ظفر علی خان کا عہد صحافت‘‘ شائع ہوگئی ہے مصنف سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورمیں چیف پبلک ریلیشتر آ فیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ریٹائرمنٹ کےبعدڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی مختلف اخبارات و جرائد کے ایڈیٹر رہے، انہوں نے بابائے صحافت، مولانا ظفر علی خان کے فن و شخصیت پر 782 صفحات کی اس ضخیم کتاب میں مولانا کی شخصیت کے صحافتی پہلوؤں اور مدبرانہ قیادت کو مدلل انداز سے اجاگر کیا ہے ، جنھوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور پیدا کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کی ۔
ملتان سے مزید