ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ موسمیاتی تبدیلی، گرین یوتھ موومنٹ کلب، شعبہ آؤٹ ریچ اور سینٹر فار ایگری کلچر سسٹین ایبلیٹی کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے اہداف پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کا مقصد طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ جات کے نمائندگان میں ایس ڈی جیز کے بارے میں آگہی، عملی فہم اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقرب علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ موسمیاتی تبدیلی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساختی فریم ورک اور پاکستان کے تناظر میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جب کہپروفیسر ڈاکٹر طاہر عمران قریشی ماحولیاتی کنسلٹنٹ (ورلڈ بینک) نے ایس ڈی جی 15 (زمین پر زندگی) کے حوالے سے گفتگو کی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو اجاگر کیا۔