کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ رپورٹ کر دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے قطر اسپتال اچانک دورے کے دوران اسپتال کی دگرگوں صورتحال پر محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔