کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ ہم کراچی سے نکل کر دوسرے صوبوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کھڑے کرینگے تو شکل پر نہیں نظریہ پر ووٹ ملیں گے لیکن ہم آپس میں متحد نہیں ہوئے تو ہمارے درمیان ظالم قوتیں پھوٹ ڈال دیں گی ، حق و سچ کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کو ظلم سے روکنا ہے۔ اس شہر کے عوام میں اتنی طاقت ہے کہ ایم کیو ایم کے پرچم تلے آگئے تو ہم یہاں سے بیٹھ کر پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے فیصلے کرینگے۔ ایم کیو ایم پاکستان بلدیہ ٹاؤن کے زیرِاہتمام جنرل ورکرز اجلاس سے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 249سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی15 سالہ بدترین کارکردگی اور متعصب حکومت کے بعد بلدیہ ٹاؤن کا نقشہ ہی تبدیل ہوگیا ہے۔