4ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کوسپیشلائزیشن کروانے کافیصلہ

September 21, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نےمحکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ صوبائی وزیر نے بتایاکہ300 بنیادی مراکز صحت میں 24 گھنٹے علاج کی سہولت مہیا کر دی گئی ۔ نگران حکومت نے ان بنیادی مراکز صحت میں 300 الٹراساؤنڈ مشینیں بھی مہیا کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں اٹک، بھکر، منڈی بہاوالدین اور جھنگ کے ہسپتال شامل ہیں۔اس مقصد کے لئے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزپاکستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔