لاہور (نیوزرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظالمانہ جاگیردارانہ اور استحصالی نظام نے عوام کو محکوم اور غلام بنایا ہوا ہے، آزادی کے 78سالوں میں ایک دن بھی ہمیں آزاد و جمہوری ملک دیکھنا نصیب نہیں ہوا، ہم انگریز کی غلامی کے ایک نظام سے نکل کر دوسرے غلام نظام میں جکڑے ہوئے ہیں، ملک میں طاقتور لوگوں، جاگیرداروں اور نوابوں کے نظام کو قبول کر کے جمہور دشمن نظام کو ہم پر مسلط کیا گیا