لاہور (کرائم رپورٹر سے)رواں سال پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ گزشتہ سال کی نسبت بدتر رہا ہے۔ آئی جی شکایت سیل میں پولیس کے خلاف 5 ہزار سے زائد اضافی شکایات درج کی گئی ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق عوام نے 1 لاکھ 45 ہزار شکایات درج کروائی تھیں جبکہ اس سال ایف آئی آر کے عدم اندراج کی 66 ہزار شکایات موصول ہوئیں ۔ شہریوں کی جانب سے 12 ہزار 930 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ناقص تفتیش کی 41 ہزار، پولیس سروسز سے متعلق 8 ہزار 300، اور رشوت ستانی، اختیارات کے تجاوز اور کرپشن سے متعلق 24 ہزار شکایات درج کی گئیں۔ پولیس کے اپنے ملازمین نے افسران کے خلاف 1 ہزار 200 شکایات بھی درج کروائیں۔آئی جی شکایت سیل میں موصول 1 لاکھ 34 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔