لاہور(خبرنگار) انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے امیدواران سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔امیدوار15روزکےاندراندرری چیکنگ کیلئےآن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے جس کی آخری تاریخ 10جنوری مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ نے ری چیکنگ کی فی پیپر فیس 1200روپےمقرر کی ہے۔جن طا لبات کو امتحانی نتائج پر اعتراض ہے،وہ آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔