مانچسٹر (ہارون مرزا) کیئر ہومز مالکان نے اگلے حکومتی فنڈز میں فرنٹ لائن سٹاف کیلئے 44فیصد تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ فرمز نے مستقبل کے وزیر اعظم سے فرنٹ لائن کارکنوں کیلئے15پاؤنڈ فی گھنٹہ کم از کم اجرت متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے، کیئر انگلینڈ جس کے اراکین میں کیئر ہوم کی سب سے بڑی چین شامل ہے اگلے وزیراعظم سے نگہداشت کرنے والے کارکنوں کیلئے اجرت بڑھانے ایک سال کے10بلین کے امدادی پیکیج کے حصے کے طور پر مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے اس وقت152,000سے زیادہ خالی آسامیاں ہیں، 430,000لوگ نگہداشت کی انتظار کی فہرستوں میں ہیں اور کئی سہولیات کو دیکھ بھال کے نظام میں ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مطالبہ کیئر اسٹارمر کیلئے ایک واضح چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے جس کی لیبر پارٹی اگلی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے جواب میں محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت نے کہا کہ وہ 10سالہ اصلاحاتی منصوبے کیلئے پُرعزم ہیں، دو سال میں8.3 بلین کی اضافی سرمایہ کاری کا حوالہ دیا ہے لیکن یہ اس شعبے کی ضرورت کے مطابق نصف سے بھی کم ہے ،اس پر لیبر نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ شیڈو چانسلر ریچل ریوز نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ لیبر حکومت اخراجات کو بڑھانے کیلئے ویلتھ ٹیکس میں اضافہ نہیں کریگی ٹیکس کے ماہر اور مہم چلانے والے رچرڈ مرفی نے حال ہی میں حساب لگایا ہے کہ پنشن ٹیکس ریلیف کو 20فیصد تک محدود کرنے سے سالانہ 14.5بلین پاؤنڈ تک کا اضافہ ہو گا جو کہ سماجی نگہداشت کو مستحکم کرنے کیلئے کافی ہے۔ فنڈنگ کا مطالبہ ٹی وی پریزینٹر کیٹ گیراوے کے بعد سامنے آیا ہے جو نگہداشت کے نظام کی کمزوری پر بات کرنیوالی تازہ ترین ہائی پروفائل شخصیت بن گئی ہے جس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دائمی طور پر بیمار شوہر کی دیکھ بھال کو محفوظ بنانے کے لیے نظام سے لڑ رہی ہے۔کیئر انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو مارٹن گرین نے کہا کہ سفارشات عملی، حقیقت پسندانہ ہیں اور بامعنی اثرات مرتب کریں گی اس میں معیشت کو ملٹی بلین پاؤنڈ کا فروغ این ایچ ایس کے انتظار کے مختصر اوقات اور دیکھ بھال کا کام ایک قابل قدر اور انعام یافتہ کیریئر بننا شامل ہے یہ آنے والی حکومت پر فرض ہے خواہ ان کی سیاسی قائل کچھ بھی ہو۔ سابق نگہداشت کے وزیر فل ہوپ اور اسٹیفن ڈوریل سابق سیکرٹری صحت نے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے ایک علیحدہ کال کی توثیق کی ہے۔جنرل سیکرٹری کرسٹینا میک اینیا نے کہا کہ بہت سے نجی نگہداشت کی فرمیں نگہداشت کے معیار کو گرنے اور عملے کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کرنے کی اجازت دے کر بڑا منافع کما رہی ہیں۔