لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرملک سیف الملوک کھوکھرکی زیرصدارت نصیر آباد میں اجلاس ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر اسد اشرف، مہر اشتیاق، سید توصیف شاہ، میاں طارق،عامر خان، نگہت شیخ ،وحید گل ،حاجی نوید انجم و دیگر بھی موجود تھے، سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔