لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سال 2025 کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح 2025ء بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا۔ رواں سال 2 ملین کی گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی۔ 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کر کے اساتذہ کی کمی کے مسئلہ پر قابو پایا۔ پہلی مرتبہ کریکلم ریفارمز پر تاریخی کام ہوا اور خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کوالٹی آف ٹیچنگ میں بہتری لے کر آئے۔ 1 لاکھ اساتذہ کی ٹریننگ کروائی گئی۔ امتحانی اصلاحات لے کر آئے اور تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کیا گیا۔ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر فوکس کیا گیا اور 10 ہزار سکولوں میں ای سی ای رومز بنائے۔