کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سڑکوں پر دندناتے لٹیروں کی آزادانہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کی دل دہلا دینے والی سی س ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔سفاک لٹیرے نے اسٹیل ٹاؤن میں چار سالہ بچہ کو گود میں لئے شہری سے لوٹ مار کی ،ڈاکو کو دیکھ کر گود میں بچہ لئے شہری جان بچانے کے لئے دوڑا تو ملزم نے ہوائی فائر کیا۔گولی چلی تو شہری سہم کر رک گیا،ملزم شہری سے موبائل فون چھیننے کے بعد موٹر سائیکل کی چابی بھی لے گیا۔