• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے اشتراک سے جاری تھیٹر فیسٹیول میں کئی ممالک کے قونصل جنرلز کی خصوصی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 14ویں روز سر ی لنکن اسٹیج تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے" کین بی انیوانز اسٹور"پیش کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت سری لنکا ، اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابیورنا نے اس فیسٹیول میں سری لنکن گروپس کی پرفارمنسز کو یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کیا، سری لنکا کے ڈانس گروپ نے پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں اپنے ثقافتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا، سری لنکا قونصل جنرل ثقافتی فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید