برمنگھم (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی یوکے، کے سابق انٹر نیشنل سیکرٹری محمد سعید مغل ایم بی ای نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر لحاظ سے ایک بہتر ملک ہے، بدقسمتی سے قائداعظم کی وفات کے بعد اشرافیہ نے ملک کی سیاسی و معاشی حالت تباہ کردی جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاموجودہ روایتی سیاست دان انگریزوں کی باقیات ہیں جو ہر وقت اپنے مفادکیلئے تیار رہتے ہیں ،انہیں ملکی سلامتی اوراس کی تعمیر و ترقی کی کو کوئی پروا نہیں۔ سعید مغل اگر یہ سیاستدان ملک کے وفادار ہوتے تو بیرون ملک بیٹھ کر اپنے ہی ملک کے خلاف سازشیں نہ کرتے۔ انہوں نے کہا ملک میں بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے، عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں پر ٹیکس لگائے جائیں،غریبوں پر اضافی ٹیکس لگانا نا انصافی ہے۔