لندن (پ ر) ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کراچی یونیورسٹی میں ایم کیو ایم پاکستان کے حمایت یافتہ انصاف پینل کی کامیابی پر کراچی، سندھ اور پاکستان بھر کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ ظلم، ناانصافی، اقرباء پروری، لوٹ مار، رشوت ستانی کی طویل رات ختم ہونے کو ہے۔ اسی جدوجہد سے آنے والے جنرل الیکشن میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ایم کیو ایم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گی اور سندھ بھر کے عوام کو پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد کرائے گی، سندھ کو امن، بھائی چارے اور بدعنوانی سے پاک صوبہ بنائیں گے۔