دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں 20 لاکھ روپے کے تحائف کی تقسیم

September 24, 2023

کراچی ( پ ر ) دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کریسنٹ ریلیف کے تعاون سے اورنگی ٹاؤن کے مستحقین میں راشن کی تقسیم، بچوں میں تعلیمی وظائف اور بچیوں کی شادی کیلئے 20 لاکھ روپے کے تحائف پیش کئے گئے۔دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروقار تقریب سے وائس چیئرمین ممتاز عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مستحق خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں غربت کی دلدل سے نکالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ خاص طور پر تعلیم کے فروغ اور مہنگائی کے عفریت سے لڑنے کے لئے راشن کی تقسیم سے کسی حد تک بھوک و افلاس کے مارے عوام الناس کی تلافی کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 میں دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیس خاندانوں میں ایک ماہ کے راشن کی تقسیم، تیس ہو نہار طالبعلموں کو تعلیمی وظیفہ اور30بچیوں کی شادی کیلئے تحائف پیش کیے گئے۔