کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا بلاک 16 عبداللہ سینٹر کے قریب مکینک شاپ پر 17سالہ یاسین ولد علائ الدین نے خو د کو گولی مار کر مبینہ خود کشی کرلی ،ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ انور شیر نے بتایا کہ متوفی اپنے والد کے ساتھ کام کر تا تھا ،متوفی کے سینہ پر گولی لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ہے ،خود کشی میں استعمال ہونے والا پستول متوفی کے والد کا لائسنس یافتہ پستول ہے۔