کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنوں کے بار بار پھٹنے اور رسائو پرقابو پانے میں واٹر کارپوریشن تاحال ناکام دکھائی دیتاہے، ادارہ ایک لائن کی مرمت کر نہیں پاتا کہ دوسری لائن متاثر ہو جاتی ہےیہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے ،رمضان سر پر ہےپانی کی شدید قلت کے باعث شہری شدیدپریشان ہیں اب پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی لائن میں لیکیج کے باعث اسے بند کر دیا گیا ہےاس بار وجہ بجلی کا تعطل نہیں تھا،واٹر کا رپوریشن کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی پانی کی لائن میں لیکیج کی اطلاع ملتے ہی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں پانی کے رساؤ پر بروقت قابو پا لیا گیا، ترجمان نے کہا کہ متاثرہ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر فوری مرمت کی جائے گی ،چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم سید محمد اعجاز متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئےمرمتی کام کے باعث لانڈھی اور ملیر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی جبکہ لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بند رہیں گے، ترجمان کے مطابق مرمتی کام جلد مکمل کرکے پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔