کراچی( جنگ نیوز ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں محنت کشوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کےصدر حبیب الدین جنیدی نے پیپلز یونیٹی سی بی اے کی کارکردگی کو شاندار قراردیتے ہوئے 17فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز یونیٹی انتخابی نشان مشعل کی مکمل حمایت کا اعلان اور ادارے کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعے ایک مرتبہ پھر ُاس یونین کو کامیاب کرائیں۔