• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جسٹس آغا رفیق کی خودنوشت سوانح عمری کی تقریبِ رونمائی

کراچی (جنگ نیوز ) پاکستان کی عدالتی، فکری اور قومی تاریخ میں ایک اہم اور باوقار باب کا اضافہ اُس وقت ہوا جب سابق چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت پاکستان جسٹس آغا رفیق احمد خان کی خودنوشت سوانح عمری “ان پرسوٹ آف جسٹس” کی پروقارتقریبِ رونمائی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے سٹی کیمپس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی،تقریب کی صدارت موجودہ چیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت پاکستان جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے کی، مہمانِ خصوصی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس ظفر احمد راجپوت تھے،اپنے خطاب میں معزز ججز نے کہا کہ جسٹس آغا رفیق احمد خان کی عدالتی زندگی اصول پسندی، آئینی وفاداری اور غیر جانبداری کی درخشاں مثال رہی ہے، انہوں نے زور دیا کہ ایسے ججز اداروں کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں اور قوم کے اعتماد کو بحال رکھتے ہیں تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، انوار ظہیر جمالی، سابقہ وزیر اعظم پاکستان، محمد میاں سومرو، سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ، سید غوث علی شاہسابقہ گورنر سندھ، معین الدین حیدرچیئرمین جے ایس گروپ، جہانگیر صدیقی، سینئر قانوندان سید غلام شاھ نے شرکت کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید