اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)کراچی میں بسنت ویلنٹائن فیسٹیول 2026کا باقاعدہ افتتاح 15 فروری کو شہر قائد میں جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا، جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں، دانشوروں، ثقافتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ کراچی میں بسنت ویلنٹائن فیسٹیول 2026کا مقصد فنون لطیفہ کو عوام کے قریب لانا، تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا اور نوجوان فنکاروں کیلئے اظہار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ بسنت ویلنٹائن فیسٹیول کے دوران مختلف مقامات پر نمائشیں، ورکشاپس، مکالمے اور پرفارمنسز منعقد کی گئیں، جن میں مصوری، مجسمہ سازی، ڈیجیٹل آرٹ اور ملٹی میڈیا سمیت جدید اور روایتی فنون شامل تھے۔ منتظمین کے مطابق کراچی بینالے نہ صرف شہر کی ثقافتی شناخت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت اور تخلیقی تشخص کو بھی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔