کراچی(اسٹاف رپوٹر) کاغذمارکیٹ میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کے کاغذ رول اوردیگرسامان جل کر خاکسترہوگیا، تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود آرام باغ کاغذ مارکیٹ میں واقع گودام میں اتوار کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی اطلاع پرپولیس،فائربریگیڈ اورریسکیوادارے موقع پرپہنچ گئے اورامدادی کارروائیوں کاآغازکردیا گیا، فائر بریگیڈکےعملے نے2فائر ٹینڈرز اورایک باؤزرکی مدد سےطویل جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپا لیا،فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پیپر مارکیٹ کی 2 بند دکانوں میں لگی تھی دکانوں میں کاغذ کے رول موجود تھے جبکہ کچھ کاغذکے رول کھلےمقام پربھی موجود ہیں جو کہ آگ سے متاثرہوئے ہیں،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات اورآگ کے باعث نقصان کا فوری طور پر تخمینہ نہیں لگایا جا سکا ہے، جانی نقصان نہیں ہوا۔