• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات انتہائی افسوسناک، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نہتے اور پر امن کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات لگانا انتہائی افسوسناک اور شرمناک امر ہے ،وہ سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کے احتجاج کو روکنے کے لیے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو اتوار کے روز سٹی کورٹ میں ضلع جنوبی کے اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھلی سفاکیت کی، طاقت کا غلط اور بلا جواز استعمال کرتے ہوئے پرامن کارکنان پر بیہمانہ تشدد کیا گیا،بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 4کارکنان شدید زخمی ہیں پولیس نے مساجد کو بھی نہیں چھوڑا ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ زخمی کارکنان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید