کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کے قریب واقع لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگئی،آگ نے ساتھ موجود پرانے کپڑوں کے گودام کو بھی لپیٹ میں لیا تاہم مجموعی طور پر 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ پرمکمل قابو پایا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آتشزدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔