پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور ٹیم نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پھندو میں ایک کارخانے پر چھاپہ مارا اس دوران غیر معیاری اور مضر صحت پانچ ہزار لیٹرز سے زائد کوکنگ آئل برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لئے اور کارخانے کو سربمہر کیا اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روزخفیہ اطلاع موصول ہونے پر پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران ایک کارخانے سے پانچ ہزار لیٹر سے زائد مس لیبل غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے کر کارخانے کو سربمہر کر لیا گیا اورمالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔