• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں فرنٹیئر کور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

پشاور(این این آئی)فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے وادی تیراہ کے علاقے مہربان کلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر700سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی مہیا کیں۔ وادی تیراہ کے مقامی شہریوں نے فلاحی اقدام پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی کو قابلِ تحسین عمل قرار دیا۔
پشاور سے مزید