• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں 40 اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

پشاور (آن لائن ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں پروموشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور 40 پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید کے وڑن کے مطابق افسران اور اہلکاروں کی ترقی اور ویلفیئر کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔ترقی پانے والے اہلکاروں میں فیروز شاہ، فضل امین، امجد اقبال، عامر خان، حاجی محمد، عمر گل، محمد عادل، فاروق، نیاز علی، خلیل اللہ، باعث احمد، صابر غنی، رفاقت اللہ، عمران خان، محمد شاہ، عادل حسین، عرفان اللہ، عدالت خان، شاہ نواز، ارشاد خان، عبدالصمد خان، ضیافت اللہ، حنیف اللہ، احمد گل، ارسلاء خان، فہیم خان، مرسلین خان، اظہار اللہ، فضل محمد، نعیم اللہ، سید محترم شاہ، معظم خان، عماد علی، اظہار اللہ، رضوان اللہ، جاوید خان، راشد خان، ہمایون خلیل، اشفاق احمد اور مشقات اللہ شامل ہیں۔ملک سعد شہید پولیس لائن میں ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، لہٰذا اہلکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور امن و امان برقرار رکھنے، جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔سی سی پی او نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے کر محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔
پشاور سے مزید