پشاور (اے پی پی)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل شاہ عالم کے علاقے میں مراکز صحت کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران سٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کریں. اس موقع پر مریضوں کے لیے ادویات، سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موقع پر بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں. ڈپٹی کمشنرپشاور کیپٹن (ر) ثنااللہ خان کے مطابق ضلع پشاور میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات جاری ہیں۔