• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پشاور سے احساس ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

پشاور (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے احساس ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے معذور افراد کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معذور افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر پشاور نے معذور افراد کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کےلیے محکمہ سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے رابطے کرکے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے معذور افراد کو درپیش ان کے ذاتی مسائل کے حوالے سے بھی مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے صدر عظمت اللہ کی سربراہی میں کمشنر آفس آئے ہوئے معذور افراد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دروازے تمام افراد خاص کر معذور افراد کے لیے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔
پشاور سے مزید