• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ روڈ پر بیٹری کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

پشاور(اے پی پی):پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر بیٹری کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122پشاور کے مطابق کوہاٹ روڈ پر بیٹری دھماکے کا حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پشاور کے کنٹرول روم سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 25سالہ فرید خان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122کے میڈیکل ٹیکنیشنز نے موقع پر ہی زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے مزید علاج کیلیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی کے باعث زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید