• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی حقوق کے تحفظ اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائیگی، ریاض خان

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حجرہ ملک پور پیربابا بونیر میں مختلف وفود، عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ریاض خان نے عوامی مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے، متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیے جبکہ دیگر مسائل کے فوری اور مؤثر حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ریاض خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہی اصل سیاست ہے اور عوام کی خدمت میں ہی حقیقی سکون پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست اقتدار نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت اور فلاح و بہبود کے واضح وژن پر مبنی ہے۔ صوبائی وزیر نے قائد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں شرکاء کو سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں سٹریٹ موومنٹ کو بھرپور اور منظم انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔
پشاور سے مزید