• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد کے پہاڑوں میں مائننگ، وفاقی سیکرٹری نے سیکرٹری معدنیات کے نام خط ارسال کردیا

پشاور(این این آئی)ایبٹ آباد کے پہاڑوں اور جنگلی علاقوں میں مائننگ کی شکایات پر وفاقی سیکرٹری نے خیبرپختونخوا سیکرٹری معدنیات کے نام خط ارسال کردیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ شکایات موصول ہوئی ہے کہ جنگلات والے علاقوں میں غیر قانونی مائننگ ہورہی ہے،ان علاقوں کے جنگلات کئی لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں،مائننگ سرگرمیوں سے تمام ایکو سسٹم متاثر ہورہا ہے، درختوں کی کٹائی سے کئی ماحولیاتی مسائل پیدا ہونگے، آپ متعلقہ علاقوں کا جائزہ لے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔
پشاور سے مزید