پشاور (خصوصی نامہ نگار) اہالیان بخشالی نے منتخب ممبران اسمبلی اور خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بخشالی انٹر چینج پل کی حالت زار پر توجہ دی جائے تاکہ عوام کی جانیں بچائی جاسکیں۔ ایک بیان میں غفران اللہ ایڈوکیٹ اور علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ مردان بخشالی روڈ پرانٹر چینج پل موت اور حادثات کا سبب بن گیا ہے، پل ناکارہ ہوگیا ہے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، پچھلے دو تین ہفتوں میں کئی خطرناک اور نقصان دہ حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے کی توجہ کئی بار اس جانب مبذول کرائی گئی ہےمگر شنوائی نہیں ہوئی جو افسوسناک ہےمنتخب اراکین اسمبلی اور ہائی وے اتھارٹی حکام پل کی حالت زار کا نوٹس لے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔