پشاور (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی لاہور آمد سے متعلق پنجاب اسمبلی میں کوآرڈی نیشن ہو چکی تھی مگر حکومت پنجاب کی جانب سے جو رویہ دیکھنے کو ملا وہ قابل افسوس ہے،کل اگر پنجاب حکومت والے خیبرپختونخوا آئیں گے تو ہم ان کا ویلکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا جتھے لے کر آ رہے ہیں، جتھے نہیں ہم اسمبلی کے منتخب ارکان ہیں ،کہا گیا لاہور آکر انجوائے کرو، کہا تو ایسے گیا جیسے یورپ بنا کے پیش کر رہے ہوں،لاہور میں جب بارش آئے تو سارا شہر ڈوب جاتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہونے والی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔